Missing 11 Days in the History | Mysteries of the World in Urdu
انسانی تاریخ کے کیلنڈر سے گیارہ دن کیسے غائب ہوئے؟ قارئین کرام! آپ یہ پڑھ کر حیران ہونگے کہ دنیا کے مجوزہ کیلنڈر سے گیارہ دن کیسے غائب ہوئے؟ اور اِس کی وجہ کیا تھی؟ اگرچہ آج کا موضوع قدرے پیچیدہ اور دلچسپ ہے لیکن اس واقعہ کے پیچھے کیاراز پوشیدہ تھا؟ تو یہ سب جاننے کے لیے مضمون کو آخر تک ضرور پڑھیں۔ 2 ستمبر 1752ء کو انسانی تاریخ کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جس نے دنیا کے جیالوجسٹس کو ہِلا کر رکھ دیا۔ جب برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا میں قائم اُس کی کالونیوں کے مجوزہ کیلنڈر سے تین سے تیرہ ستمبر تک یعنی گیارہ دن اچانک غائب ہو گئے۔ 3 ستمبر کی رات جب لوگ سکون کی نیند سو کر اُٹھے تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ 14 ستمبر کی صبح ہے۔ وہ بہت حیران ہوئے اور انہوں نے سوچا کہ حکومت نے اُن کی زندگی کے 11 دن کم کرنے کے لیے انہیں دھوکا دے رہی ہے۔ اگرچہ 1752 میں یہ گیارہ دن امریکہ، برطانیہ اور برطانوی کالونیوں میں غائب ظاہر کیے گئے لیکن آپ حیران ہونگے کہ اس سے قبل 1583 فرانس میں، 1584 آسڑیہ میں، اور 1700 میں ناروے کے کیلنڈروں میں بھی اِسی طرح کے کئی دن غائب ہو چکے تھے۔ جبکہ برطانیہ ان میں آخری ...