Top 7 Mysterious Places in Pakistan | Mysteries of the World
پاکستان کے 7 پُر اسرار مقامات قارئینِ محترم! یقیناً آپ دنیا کے بہت سے پُر اسرار مقامات کی سیاحت کر چکے ہوں گے یا ان کے بارے میں جانتے ہوں گے ۔ لیکن شاید آپ پاکستان کے کچھ ایسے پُر اسرا رمقامات سے ناواقف ہوں گے جن کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں مشہور ہیں۔ مثلاً کچھ مقامات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں پریاں رہتی ہیں تو کچھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں روحوں کا راج ہے۔ اگر ایسا ہے تو آج ہم آپ کو پاکستان کےاُن 7 پُر اسرار مقامات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جہاں آپ شاید جانے کی جرات بھی نہ کرسکیں۔ توملاحظہ فرمائیے دلچسپ معلومات۔ 1. کوہِ چلتن کوہِ چلتن پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں واقع پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان کی ایک چوٹی ہے۔ 'Lwarrh Saar' کوہِ چلتن کی اونچی ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی تقریباً 3194 میٹر ہے۔ کوہِ چلتن کو مقامی زبان میں چیل تن کہا جاتا ہے یعنی چالیس جسم۔ اس جگہ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں چالیس روحیں بھٹکتی رہتی ہیں جن کے والدین انہیں تنہا چھوڑ گئے تھے۔ اب یہ بات کتنی سچ ہے اس کے بارے میں تو ہم آپ کو نہیں بتا سکتے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ مختلف ر...